ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 4سرکاری بینک پرائیوٹ ہوں گے، بینک آف مہاراشٹرا،بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک اورسنٹرل بینک شامل

4سرکاری بینک پرائیوٹ ہوں گے، بینک آف مہاراشٹرا،بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک اورسنٹرل بینک شامل

Tue, 16 Feb 2021 10:29:02    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍ فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)سرکاری آمدنی بڑھانے کیلئے سرکاری جائیدادکو فروخت کرنے کی سمت ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے حکومت نے چاردرمیانی سطح کے بینکوں کا انتخاب کیا ہے- سرکاری ذرائع نے یہ خبردی ہے-

بینکنگ سیکٹر کی نجکاری سیکڑوں ملازمین کی ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دے گی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی انتظامیہ کا مقصد دوسری سطح کے بینکوں کے ساتھ اس کا آغاز کرنا ہے-جن چار بینکوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں بینک آف مہاراشٹرا، بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک اور سینٹرل بینک ہیں -

ایک بینکر نے بتایا کہ حکومت ان بینکوں کی شناخت کرے گی جو بینکوں کے انضمام کے بعدرہ جائے گا- ان میں بینک آف مہاراشٹرا، بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل ہیں - ان چار میں سے دو بینکوں کو نجکاری کیلئے منتخب کیا جائے گا-

ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے2بینکوں کی نجکاری کیلئے انتخاب مالی سال2021-22ء میں شروع کیا جائے گا، جو اپریل سے شروع ہوگا- عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت نجکاری کیلئے پہلے دور میں درمیانی سطح کے بینکوں پر غور کر رہی ہے، تاہم حکومت آنے والے سالوں میں کچھ بڑے بینکوں پر بھی غور کر سکتی ہے-

بینک یونین کے ایک تخمینے کے مطابق بینک آف انڈیا میں تقریباً50ہزار افراد کام کر رہے ہیں - جبکہ سینٹرل بینک آف انڈیا میں 33ہزارعملہ ہے- انڈین اوورسیز بینک میں 26ہزار ملازمین ہیں، جبکہ بینک آف مہاراشٹر میں 13ہزار ملازمین ہیں -


Share: